QR CodeQR Code

سکیورٹی وجوہات، پاک ایران بارڈر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

23 Sep 2024 12:59

ڈی سی گوادر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک ایران بارڈر ٹو فائیو زیرو پر ہر قسم کی تجارت اور تجارت سے وابستہ گاڑیوں کی نقل و حمل پر تا حکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سکیورٹی وجوہات کی بناء پر پاک، ایران بارڈر پر ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک ایران بارڈر کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سکیورٹی وجوہات کی بناء پر کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے بارڈر کی بندش کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک ایران بارڈر ٹو فائیو زیرو پر ہر قسم کی تجارت اور تجارت سے وابستہ گاڑیوں کی نقل و حمل پر تا حکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161793/سکیورٹی-وجوہات-پاک-ایران-بارڈر-ہر-قسم-کی-ٹریفک-کیلئے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com