QR CodeQR Code

عمران خان جیل کے اندر رہ کر بھی اس وقت ملک کی سیاست پر چھایا ہوا ہے، خواجہ فاروق

23 Sep 2024 10:44

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ موٹر وے، جی ٹی روڈ پر رکاوٹیں لگانے کے باوجود پورا لاہور ہی جلسہ گاہ میں تبدیل ہو گیا تھا، حکومت نے ہر قسم کی پابندی لگائی، جلسہ کا ٹائم ختم ہونے کا عذر لیا لیکن عوام کے جوش و خروش میں کمی نہ آئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اپیل پر لاہور میں ہونے والے جلسے کو ایک تاریخ ساز جلسہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے یہ ثبت کر دیا ہے کہ وہ 15 گھنٹے کے مختصر نوٹس پر نئی جگہ جو شہر سے دور تھی پر بھی تاریخی جلسہ کرنے کی صلاحیت و ہمت رکھتے ہیں۔ خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ موٹر وے، جی ٹی روڈ پر رکاوٹیں لگانے کے باوجود پورا لاہور ہی جلسہ گاہ میں تبدیل ہو گیا تھا، حکومت نے لائٹس جب بن کی تو عوام نے موبائل کی روشنیوں سے جلسہ کو رشن کیا، حکومت نے ہر قسم کی پابندی لگائی، جلسہ کا ٹائم ختم ہونے کا عذر لیا لیکن عوام کے جوش و خروش میں کمی نہ آئی، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی دیوان غلام محی الدین کو جب دوبارہ پولیس نے ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہائی کے بعد گرفتار کرنا چاہا تو کارکنوں نے ایک بڑے جلوس کی صورت میں دیوان غلام محی الدین کو جلسہ گاہ میں لائے اور اس طرح حکومت کی چال کو خاک میں ملا دیا۔ حلہق نمبر 3 سٹی مظفرآباد کے مہتاب اعوان، وسیم اعوان، وقار اعوان اور دیگر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شاہدرہ اور گردونواح سے ریلیوں کی صورت میں جلسہ گاہ میں تمام تر سڑکوں کی بندش کے باوجود پہنچی۔

خواجہ فاروق احمد نے پی ڈی ایم ٹو اور ان کے سرپرستوں سے کہا کہ لاہور کے جلسہ کے بعد اب انہیں سمجھ آ جانی چاہیے کہ وہ جتنی پابندیاں لگائیں، عمران خان جیل کے اندر رہ کر بھی اس وقت ملک کی سیاست پر چھایا ہوا ہے، حکومت کی ان بچگانہ حرکات اور اپنے اقتدار کو بچانے کی غرض سے پورے ملک کی معیشت، سیاست کو تباہ کرنے والے ان ناعاقبت اندیش کرپٹ ٹولے سے جتنی جلدی ملک و ملت کی جان چھوٹ جائے تو پاکستان کے حق میں بہتر ہو گا، عمران خان انشاءاللہ جب باہر آئے گا تو نہ صرف لاہور بلکہ پورا پاکستان ہی ایک بڑے جلسہ میں تبدیل ہو جائے گا، آخر کب تک عمران خان کو جھوٹے، بے بنیاد مقدمات میں یہ بدنیت حکمران بند رکھ سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1161768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161768/عمران-خان-جیل-کے-اندر-رہ-کر-بھی-اس-وقت-ملک-کی-سیاست-پر-چھایا-ہوا-ہے-خواجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com