QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے ایک بار پھر مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت مانگ لی

24 Sep 2024 20:24

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو پارٹی کے قائد عمران خان کا یوم پیدائش ہے، تمام ورکرز اور لیڈرز جلسے کی صورت اپنے قائد سے عقیدت کا اظہار بھی کرنا چاہتے ہیں۔ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جلسے کے تمام شرکا آئینی اور قانونی ضوابط کا مکمل خیال رکھتے ہوئے عمل درآمد کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان لاہور میں جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی۔ پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر اکمل خان باری کی جانب سے دی گئی درخواست میں ہفتہ 5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں ضلعی انتظامیہ سے جلسے کیلئے شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو پارٹی کے قائد عمران خان کا یوم پیدائش ہے، تمام ورکرز اور لیڈرز جلسے کی صورت اپنے قائد سے عقیدت کا اظہار بھی کرنا چاہتے ہیں۔ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جلسے کے تمام شرکا آئینی اور قانونی ضوابط کا مکمل خیال رکھتے ہوئے عمل درآمد کریں گے جبکہ اس سے قبل ستمبر 2024 میں مولانا فضل الرحمان اور طاہرالقادری بھی جلسے کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1161759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161759/تحریک-انصاف-نے-ایک-بار-پھر-مینار-پاکستان-میں-جلسے-کی-اجازت-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com