QR CodeQR Code

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے

23 Sep 2024 01:16

پارٹی ذرائع کے مطابق صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی، سردار سرفراز ڈومکی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے۔ دورہ کے موقع پر صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی وزیراعلی، صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو، سردار سرفراز ڈومکی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے۔ دورہ کے موقع پر صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی وزیراعلی، صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی ارکان اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے راہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ صدر مملکت اور چیئرمین پیپلزپارٹی کو حکومتی کارکردگی اور پارٹی کے معاملات پر بریفننگ دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1161723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161723/آصف-علی-زرداری-اور-بلاول-بھٹو-منگل-کو-بلوچستان-کا-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com