QR CodeQR Code

سردار علی امین گنڈا پور کا مالم جبہ روڈ پر دھماکے کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی

23 Sep 2024 01:07

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا، شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے مالم جبہ روڈ سوات میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔ وزیر اعلیٰ سردارعلی امین گنڈا پور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا، شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہید کے اہلخانہ کی بھر پور مالی معاونت کی جائے گی، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1161722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161722/سردار-علی-امین-گنڈا-پور-کا-مالم-جبہ-روڈ-پر-دھماکے-نوٹس-رپورٹ-طلب-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com