QR CodeQR Code

توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کیلئے بولیاں طلب

23 Sep 2024 00:47

کابینہ ڈویژن کے مطابق ایف بی آر کے متعین کردہ ویلیو کی مطابقت میں تحائف کا تعین کرنے والوں کو بالترتیب 10، 15 اور 20 ہزار ادا کیا جائے گا، تخمینہ کار 3 دنوں میں تحائف کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے رپورٹ کابینہ ڈویژن میں جمع کرائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کے لئے بولیاں طلب کر لیں۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق جیولری، گھڑیوں، کارپٹس، سجاوٹی اشیاء سمیت دیگر تحائف کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔ بولی میں حصہ لینے کے لئے درخواستیں 30 ستمبر تک طلب کی گئیں، بولی میں حصہ لینے والوں کو مختلف کیٹیگریوں کے لئے پیپرا رولز کے تحت پرکھا جائے گا۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق ایف بی آر کے متعین کردہ ویلیو کی مطابقت میں تحائف کا تعین کرنے والوں کو بالترتیب 10، 15 اور 20 ہزار ادا کیا جائے گا، تخمینہ کار 3 دنوں میں تحائف کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے رپورٹ کابینہ ڈویژن میں جمع کرائیں گے۔ رپورٹ جمع کرانے کی تاخیر کی صورت میں یومیہ معاوضے کا ایک فیصد جرمانہ عائد ہو گا، سیکشن آفیسر توشہ خانہ کامیاب تخمینہ کار سے ایک سال کا معاہدہ کرے گا، کامیاب تخمینہ کار کے ساتھ 2 ہفتوں کے نوٹس کے ذریعے معاہدے کی تنسیخ کا مجاز ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 1161721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161721/توشہ-خانہ-تحائف-کی-مالیت-کے-تعین-کیلئے-بولیاں-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com