QR CodeQR Code

علی امین گنڈا پور نے جو ڈرامہ اسلام آباد میں کیا وہی لاہور میں کیا، امیر مقام

23 Sep 2024 00:24

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ جلسے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ولن والی شکل لوگوں نے دیکھ لی، جلسے کے غبارے سے ہوا نکل گئی، لاہور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو فری ہینڈ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پورا دن اس لیے نہیں آیا تاکہ لوگوں کو تعداد کا پتا نہ چل جاے۔


اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ (ن) امیر مقام نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے جو ڈرامہ اسلام آباد میں کیا وہی لاہور میں کیا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام  کا کہنا تھا کہ جلسے میں علی امین گنڈا پور کی ولن والی شکل لوگوں نے دیکھ لی، جلسے کے غبارے سے ہوا نکل گئی، لاہور میں علی امین گنڈا پور کو فری ہینڈ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پورا دن اس لیے نہیں آیا تاکہ لوگوں کو تعداد کا پتہ نہ چل جاے۔ علی امین گنڈا پور نے جو ڈرامہ اسلام آباد میں کیا وہی لاہور میں کیا، علی امین گنڈا پور کو لاہور کی عوام نے مسترد کر دیا۔

راہنما مسلم لیگ (ن ) کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں لوگ شام کے بعد گھروں سے نہیں نکل سکتے، علی امین گنڈا پور کو صوبے پر توجہ دینی چاہیے، خیبرپختونخوا پاکستان میں نو گو ایریا بن رہا ہے۔ امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں بھی دہشت گردی کے واقعات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں، آج بھی سفیروں کی گاڑی کے قریب حملہ کیا گیا، علی امین گنڈا پور کو ان واقعات کو سیریس لینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 1161718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161718/علی-امین-گنڈا-پور-نے-جو-ڈرامہ-اسلام-آباد-میں-کیا-وہی-لاہور-امیر-مقام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com