QR CodeQR Code

اسرائیلی اخبارات کو عمران خان کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان

22 Sep 2024 23:49

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بارے میں آرٹیکل لکھنے والا اسرائیلی اخبار پروپیگنڈا کے طور پر مشہور ہے، اس اخبار کو استعمال کرکے اسرائیل کا بانی پی ٹی آئی کو حکومت دلانا مذاق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت مخالف اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے یروشلم پوسٹ میں لکھے گئے آرٹیکل کو پروپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔ اخونزادہ حسین یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بارے میں آرٹیکل لکھنے والا اسرائیلی اخبار پروپیگنڈا کے طور پر مشہور ہے، اس اخبار کو استعمال کرکے اسرائیل کا بانی پی ٹی آئی کو حکومت دلانا مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت عالم اسلام کے سب سے بڑے رہنماؤں میں سے ایک ہیں، فلسطین پر بانی کا مؤقف ایک چٹان کی طرح مضبوط ہے، وہ اسرائیل کے ساتھ کسی تعلق کے حامی نہیں۔ اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ بدقسمتی سے اسٹیبلشمنٹ کی پروردہ حکومت کیلئے عوامی پذیرائی نہ ہونے کے برابر ہے، ہر میدان میں ناکامی کے بعد اب اسرائیل کے اخبارات کو استعمال کیا جارہا ہے، حکومت اور قوم کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1161704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161704/اسرائیلی-اخبارات-کو-عمران-خان-کیخلاف-استعمال-کیا-جارہا-ہے-تحریک-تحفظ-آئین-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com