QR CodeQR Code

ایران، چھ صوبوں میں صیہونی حکومت کے 12 ایجنٹ گرفتار

22 Sep 2024 23:43

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور لبنان کے عوام کے خلاف مذموم اور شیطانی اہداف کے حصول میں صیہونی حکومت اور اس کے مغربی اور یورپی حامیوں بالخصوص امریکہ کی عبرتناک ناکامی کے بعد، اس جعلی اور نسل پرست حکومت کے جرائم پیشہ حکمراں مخمصے سے بچنے کے لیے بحران کو ایرانی سرزمین تک پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے چھ صوبوں میں کارروائیوں کے دوران 12 اسرائیلی ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی اِرنا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے ملک کے چھ صوبوں میں صیہونی حکومت کے 12 ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی، جو ایک نیٹ ورک کے صورت میں سکیورٹی مسائل پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور لبنان کے عوام کے خلاف مذموم اور شیطانی اہداف کے حصول میں صیہونی حکومت اور اس کے مغربی اور یورپی حامیوں بالخصوص امریکہ کی عبرتناک ناکامی کے بعد، اس جعلی اور نسل پرست حکومت کے جرائم پیشہ حکمراں مخمصے سے بچنے کے لیے بحران کو ایرانی سرزمین تک پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور سیکورٹی مسائل پیدا کرنا ان کا بنیادی ایجنڈا ہے۔

بیان کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے حق تعالیٰ کی مدد سے چوکسی، ہوشیاری، انٹیلی جنس برتری اور جہادی و انقلابی اقدامات کے ذریعے صیہونی حکومت کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اسے تہس نہس کردیا ہے اور اس کے بارہ عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایران اکثر ہیایسے لوگوں کی گرفتاری کا اعلان کرتا ہے جن پر بیرونی ممالک، خاص طور پر اسرائیل کے لیے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام ہے۔ خبر رساں ایجنسی نے گرفتاریوں کی تاریخوں یا مقامات کی وضاحت نہیں کی ہے۔ تہران نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اس کے متعدد جوہری مقامات پر تخریب کاری کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ متعدد ایرانی سائنسدانوں کو قتل کیا گیا ہے۔ دسمبر میں حکام نے اسرائیل کی موساد انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ ملی بھگت کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دی تھی، اور دسمبر 2022 میں بھی اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے جرم میں چار افراد کو پھانسی دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1161698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161698/ایران-چھ-صوبوں-میں-صیہونی-حکومت-کے-12-ایجنٹ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com