QR CodeQR Code

ملک میں فرقہ واریت کا ایک بار پھر بیج بویا جا رہا ہے، ثروت اعجاز قادری

22 Sep 2024 23:31

اپنے بیان میں پی ایس ٹی سربراہ نے کہا کہ شرپسند عناصر نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے ملک سے باغی کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں، ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مذہبی سیاسی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر آکر اتفاق و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کے حالات کو خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، موجودہ حکمران اور ادارے شرپسند عناصر پر گہری نظر رکھیں۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ واریت کا ایک بار پھر بیج بویا جا رہا ہے، قوم کو ایک دوسرے سے دست و گریباں کرنے کے لیے سازش کی جا رہی ہے، ملک میں معیشت کی ابتر صورتحال مہنگائی بے روزگاری بھوک افلاس کا فائدہ اٹھا کر فرقہ واریت پھیلائی جا رہی ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ شرپسند عناصر نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے ملک سے باغی کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں، ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مذہبی سیاسی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر آکر اتفاق و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، بیرونی طاقتیں کبھی بھی پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا نہیں چاہتی، ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے چھوٹے پیمانے پر عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام اسٹک ہولڈر سے مشاورت کرکے پالیسیاں بنائی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 1161697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161697/ملک-میں-فرقہ-واریت-کا-ایک-بار-پھر-بیج-بویا-جا-رہا-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com