QR CodeQR Code

لبنان میں اسرائیلی جارحیت عالمی ضمیر کیلئے چیلنج ہے، محفوظ النبی خان

22 Sep 2024 23:26

ایک مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ ایسی اطلاعات موجود ہیں جس کی وجہ سے باور کیا جاسکتا ہے کہ خود مسلم بالخصوص عرب ممالک نے فلسطین میں نسل کشی کے باوجود اسرائیل کو نہ صرف تیل کی فراہمی جاری رکھی ہے بلکہ تجارت بھی قائم رکھی ہوئی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف سماجی رہنماؤں محفوظ النبی خان اور اسلم خان فاروقی، حلیم خان غوری و دیگر نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حالیہ جارحیت عالمی ضمیر کے لیے چیلنج ہے، غزہ کے بعد حزب اللہ کے رہنماؤں اور کارکنان و املاک پر صہیونیوں کے وحشیانہ حملے ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ایسی اطلاعات موجود ہیں جس کی وجہ سے باور کیا جاسکتا ہے کہ خود مسلم بالخصوص عرب ممالک نے فلسطین میں نسل کشی کے باوجود اسرائیل کو نہ صرف تیل کی فراہمی جاری رکھی ہے بلکہ تجارت بھی قائم رکھی ہوئی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یروشلم پوسٹ جیسے اسرائیلی جراید میں شائع ہونے والی خبریں اور مضامین پاکستان سمیت مسلم ممالک میں عوامی سطح پر انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161696/لبنان-میں-اسرائیلی-جارحیت-عالمی-ضمیر-کیلئے-چیلنج-ہے-محفوظ-النبی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com