QR CodeQR Code

شیری رحمان نے تحریک انصاف سے اسرائیلی اخبار کے مضمون پر وضاحت مانگ لی

22 Sep 2024 23:05

پی پی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف وضاحت دے کہ اسرائیل ان کا حامی کیوں ہے؟ اسرائیل کو کیوں یقین ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی اسرائیل سے متعلق عوامی رائے اور فوجی پالیسی بدل سکتے ہیں؟


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے بانی پاکستان تحریک انصاف سے متعلق مضمون پر ردِعمل دے دیا۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ اسرائیلی اخبار نے لکھا بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتے تھے۔

شیری رحمان نے کہا کہ اسرائیلی لابی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے تعلقات نئی بات نہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف وضاحت دے کہ اسرائیل ان کا حامی کیوں ہے؟ اسرائیل کو کیوں یقین ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی اسرائیل سے متعلق عوامی رائے اور فوجی پالیسی بدل سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی روز اڈیالہ جیل سے پیغام بھیجتے ہیں، ان دعوؤں کی بھی وضاحت کریں۔


خبر کا کوڈ: 1161689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161689/شیری-رحمان-نے-تحریک-انصاف-سے-اسرائیلی-اخبار-کے-مضمون-پر-وضاحت-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com