QR CodeQR Code

ایک بار پھر قوم نے بانی پی ٹی آئی سے لازوال محبت کا ثبوت دیا ہے، حلیم عادل شیخ

22 Sep 2024 22:55

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود عوام نے جوش و جذبے سے لاہور کے جلسہ میں شرکت کی، سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی سمیت پورے ملک کے عوام کا ایک ہی لیڈر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ لاہور کے تاریخی جلسے سے مخالفوں کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک بار پھر قوم نے بانی پی ٹی آئی سے لازوال محبت کا ثبوت دیا ہے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود عوام نے جوش و جذبے سے لاہور کے جلسہ میں شرکت کی، سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی سمیت پورے ملک کے عوام کا ایک ہی لیڈر ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اس قوم کے لیے جو قربانی دی ہے وہ رائیگاں نہیں جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1161686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161686/ایک-بار-پھر-قوم-نے-بانی-پی-ٹی-آئی-سے-لازوال-محبت-کا-ثبوت-دیا-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com