QR CodeQR Code

پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری

22 Sep 2024 22:41

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ خوراک پنجاب سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے، علیحدہ فہرست میں اراکین اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹسز اور تحریک التوا کار ایوان میں پیش کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے کل کے اجلاس کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایجنڈا جاری کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ خوراک پنجاب سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے، علیحدہ فہرست میں اراکین اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹسز اور تحریک التوا کار ایوان میں پیش کی جائیں گی۔ محتلف محکموں کی پانچ سالانہ کارگردگی رپورٹس اجلاس میں پیش کی جائیں گی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں امن و امان اور مہنگائی پر عام باعث کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1161684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161684/پنجاب-اسمبلی-کے-کل-ہونے-والے-اجلاس-کا-ایجنڈا-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com