QR CodeQR Code

محسن نقوی کی مالم جبہ دھماکے کی شدید مذمت، شہید کانسٹیبل کو خراج عقیدت پیش

22 Sep 2024 22:20

وفاقی وزیرداخلہ نے سوات کے تھانہ مالم جبہ کی حدود میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔ وزیرداخلہ نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل برہان خان کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید اہلکار برہان خان کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات کے تھانہ مالم جبہ کی حدود میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل برہان خان کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید اہلکار برہان خان کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار برہان خان نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں، خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوت شہید برہان خان کو سلام پیش کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1161681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161681/محسن-نقوی-کی-مالم-جبہ-دھماکے-شدید-مذمت-شہید-کانسٹیبل-کو-خراج-عقیدت-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com