QR CodeQR Code

نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، مسلم نمائندہ کونسل

22 Sep 2024 20:52

ضیا احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ احتجاج آئین و دستور کی حد میں رہتے ہوئے کیا جارہا ہے اور اس کے تحت حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی شہر اورنگ آباد کی مشہور و معروف ملی تنظیم کل جماعتی وفاقی مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے زنجیری مظاہرہ کیا گیا تاکہ ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف مسلسل جو دل سوز واقعات پیش آرہے ہیں ان کے خلاف حکومت سخت سے سخت کارروائی کرے۔ اس معاملے میں تنظیم کے کارگزار صدر ضیاء احمد نے بتایا کہ چند دنوں قبل کمشنر کو میمورنڈم دے کر حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ نتیش رانے اور رام گری مہاراج کو گرفتار کیا جائے اور لاء اینڈ آرڈر کو خراب ہونے سے بچایا جائے اور اس کے لئے آٹھ دنوں کا وقت دیا گیا تھا جو کہ اب مکمل ہوچکا ہے۔ اس لئے تنظیم نے فیصلہ کیا کہ اب جمہوری طور پر دوسرا راستہ اختیار کیا گیا کہ اب ان کے مطالبے پر جب تک عمل نہیں کیا جائے گا تب تک زنجیری ہڑتال جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاسمیفی ایکٹ یعنی کہ اہانت رسول اکرم (ص) کے خلاف ایک بل اسمبلی میں پاس کرکے اسے نافذ کیا جائے۔ اسی کے ساتھ ساتھ وقف ترمیمی بل کو واپس لیا جائے اور جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی نے جو عوامی رائے مانگی تھی اس کا احترام کیا جائے اسی کے ساتھ ہی حکومت اپنی دادا گری بند کرے۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ پرانے شہروں کے جو نام بدلے جارہے ہیں ان کے نام نہ بدل کر یہ نام نئے شہروں کے رکھے جائیں۔

ضیا احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ احتجاج آئین و دستور کی حد میں رہتے ہوئے کیا جارہا ہے اور اس کے تحت حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھا جائے۔ مسلمانوں کے ساتھ دوہرا رویہ برتنے کے معاملے پر بی جے پی پر انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یہ جانتی ہے کہ آئندہ انتخابات میں ان کی جیت ممکن نہیں ہے اس لیے وہ ان لوگوں پر جبر و ظلم سے کام لے رہی ہے جن کی وجہ سے ان کی شکست ہوئی ہے۔ مولانا سلمان ازہری کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شعر کی بنیاد پر گجرات حکومت کی گرفتار کرکے لے گئی اور آج تک انہیں رہا نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف گستاخ رسول رام گری مہاراج کے خلاف اتنی ایف آئی آر درج ہوئی ہے لیکن اس کے خلاف کوئی ایکشن ابھی تک نہیں لیا گیا ہے۔ یہیں دیکھا جاسکتا ہے ایک دونوں کے لئے قانون کا دوہرا معیار برتا جارہا ہے اور مذہب کی بنیاد پر تفریق کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161670/نفرت-پھیلانے-والوں-کے-خلاف-کارروائی-کی-جائے-مسلم-نمائندہ-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com