QR CodeQR Code

تمام مسالک بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، مفتی ندیم قمر

22 Sep 2024 19:27

نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں دہشتگردی کی سرگرمیوں اور کچھ دوسرے غیرانسانی حملوں نے معاشروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دنیا کے تمام الہامی مذاہب بنیادی طور پر انسانیت کو امن کا پیغام دیتے ہیں، تمام الہامی مذاہب میں ایسی تعلیمات موجود ہیں، جن میں انسانیت کی بہتری اور فلاح کا سامان موجود ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی قوتِ برداشت کی علامت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ کے فضلاء کی نمائندہ تنظیم نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر مفتی ندیم قمر نے کہا ہے کہ تمام مسالک بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، معاشرے میں امن کیلئے برداشت کے رویے کو آگے بڑھایا جائے۔ اسلامی تعلیمات امنِ عالم کیلئے ناگزیر ہیں۔ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرگنائزیشن فار ریسرچ اینڈ ایجوکیشن کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ تقریری مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریری مقابلے میں مختلف مسالک کے مدارس کے طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔ تقریب میں ایڈمن آفیسر فاروق احمد، مولانا محمد امین ،مولانا بلال تبسم، عامر حسین، پروفیسر عابد علی، مفتی سبحان علی و دیگر نے شرکت کی۔

مقابلے کے شرکاء میں انعامات اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر وارث علی شاہین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدارس میں تربیتی ورکشاپ اور تقریری مقابلے کا انعقاد خوش آئند ہے۔ اگر ہم معاشرے میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو ہمیں معاشرے سے نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ پوری دنیا میں دہشتگردی کی سرگرمیوں اور کچھ دوسرے غیرانسانی حملوں نے معاشروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دنیا کے تمام الہامی مذاہب بنیادی طور پر انسانیت کو امن کا پیغام دیتے ہیں، تمام الہامی مذاہب میں ایسی تعلیمات موجود ہیں، جن میں انسانیت کی بہتری اور فلاح کا سامان موجود ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی قوتِ برداشت کی علامت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161666/تمام-مسالک-بین-المذاہب-ہم-آہنگی-کو-فروغ-دیں-مفتی-ندیم-قمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com