QR CodeQR Code

لبنان میں جعلی صیہونی رژیم کے جرائم کو بے جواب نہیں چھوڑا جائیگا، سید عباس عراقچی

22 Sep 2024 19:16

نیویارک میں شامی امور کیلئے اقوام متحدہ کے نمائندے کیساتھ ملاقات میں ایرانی وزیرخارجہ نے تاکید کی ہے کہ اگرچہ لبنان میں غاصب صیہونی رژیم کے جرائم اسکی شدید مایوسی کے باعث انجام پا رہے ہیں تاہم انکا جواب ضرور دیا جائیگا


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے شامی امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیڈرسن کے ساتھ ملاقات میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے جرائم کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں گیئر پیڈرس کے ساتھ ملاقات میں سید عباس عراقچی نے مغربی ایشیا خصوصا شام و لبنان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 

اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے شام کی حالیہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے، ایرانی وزیر خارجہ کو اس حوالے سے اٹھائے جانے والے اپنے تازہ ترین اقدامات سے آگاہ کیا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دوران سید عباس عراقچی نے بھی شام میں اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی کہ غیر ملکی افواج کو شامی سرزمین سے فی الفور نکل جانا اور اس ملک کی تعمیر نو کا کام جلد از جلد شروع ہو جانا چاہیئے۔ انہوں نے غزہ و لبنان میں جاری غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جنگی جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ لبنان میں غاصب صیہونی رژیم کے جرائم، اس کی شدید مایوسی کے باعث انجام پا رہے ہیں تاہم ان جرائم کو بے جواب نہیں چھوڑا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1161664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161664/لبنان-میں-جعلی-صیہونی-رژیم-کے-جرائم-کو-بے-جواب-نہیں-چھوڑا-جائیگا-سید-عباس-عراقچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com