QR CodeQR Code

سری لنکا، صدارتی انتخابات، کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا

22 Sep 2024 18:55

کولمبو سے خبر ایجنسی کے مطابق مارکسی نظریے کے حامی انورا کمارا 39.5 فیصد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپوزیشن راہنما ساجیت پریماداسا کی 34 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں پہلی بار صدر کا انتخاب پہلے 2 امیدواروں کے درمیان ترجیحی ووٹوں پر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے۔کولمبو سے خبر ایجنسی کے مطابق کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا۔ خبر ایجنسی کے مطابق مارکسی نظریے کے حامی انورا کمارا 39.5 فیصد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپوزیشن راہنما ساجیت پریماداسا کی 34 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے۔  خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں پہلی بار صدر کا انتخاب پہلے 2 امیدواروں کے درمیان ترجیحی ووٹوں پر ہوگا۔ ترجیحی ووٹوں کی گنتی کے بعد سری لنکا کے نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدر رانیل وکرما سنگھے صرف 17 فیصد ووٹ لیکر انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ واضح رہے کہ سری لنکا 2022ء میں بدترین معاشی بحران کا شکار ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1161661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161661/سری-لنکا-صدارتی-انتخابات-کوئی-بھی-امیدوار-50-فیصد-ووٹ-حاصل-نہ-کرسکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com