QR CodeQR Code

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ایرانی وزیرخارجہ کیساتھ ملاقات

22 Sep 2024 19:01

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ہونیوالی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کیساتھ ساتھ خطے کی حساس صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا


اسلام ٹائمز۔ خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البداوی نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ 

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کیساتھ ساتھ خطے کی حساس صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے نومنتخب ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں اس عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1161660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161660/خلیج-فارس-تعاون-کونسل-کے-سیکرٹری-جنرل-کی-ایرانی-وزیرخارجہ-کیساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com