QR CodeQR Code

سوات, پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 1 اہلکار شہید، 3 زخمی

22 Sep 2024 18:44

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس وین 10 سے زائد ممالک کے سفیروں کی سیکیورٹی قافلے میں شامل تھی۔ دھماکے میں تمام سفیر محفوظ رہے، واقعہ کے بعد تمام سفیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ تمام سفیر چیمبر آف کامرس مینگورہ کی تقریب میں شرکت کے بعد مالم جبہ جا رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس وین 10 سے زائد ممالک کے سفیروں کی سیکیورٹی قافلے میں شامل تھی۔ دھماکے میں تمام سفیر محفوظ رہے، واقعہ کے بعد تمام سفیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ تمام سفیر چیمبر آف کامرس مینگورہ کی تقریب میں شرکت کے بعد مالم جبہ جا رہے تھے۔ غیر ملکی سفیروں میں روس، پرتگال، ایتھوپیا، انڈونیشیا کے سفیر شامل تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفیروں میں تاجکستان، قازقستان، ایران اور دیگر سفراء بھی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 1161658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161658/سوات-پولیس-موبائل-پر-ریموٹ-کنٹرول-بم-دھماکا-1-اہلکار-شہید-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com