QR CodeQR Code

تونسہ سے نایاب نسل کا 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا عقاب برآمد

22 Sep 2024 15:07

پنجاب وائلڈ لائف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے نایاب عقاب برآمد کیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی کاروبار اور اسمگلنگ کیخلاف پنجاب حکومت کا کریک ڈاون جاری ہے۔ محکمہ جنگلی حیات نے تونسہ کے علاقہ میں کارروائی کے دوران نایاب نسل کا عقاب برآمد کرلیا، عالمی مارکیٹ میں قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ پنجاب وائلڈ لائف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے نایاب عقاب برآمد کیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نایاب پرندوں کو بیرون ملک اسمگل کرنے کے دھندے میں ملوث ہے۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے برآمد کیا جانیوالا نایاب عقاب جسمانی طورپر صحت مند ہے اور مارکٹ میں اس کی قیمت 36 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔ برآمد ہونے والے عقاب کو ٹریکر کے ساتھ دوبارہ آزاد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1161633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161633/تونسہ-سے-نایاب-نسل-کا-10-کروڑ-روپے-زائد-مالیت-عقاب-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com