QR CodeQR Code

مردان:، پیسے نہ دینے پر سفاک ملزم نے بچے کی زبان کاٹ دی

22 Sep 2024 14:58

صوبائی مشیر صحت کا کہنا تھا کہ قانونی اداروں کی موجودگی میں ایسی درندگی کیسے برداشت ہوسکتی ہے؟۔


اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقہ رستم میں پیسے نہ دینے پر سفاک ملزم نے بلیڈ سے بچے کی زبان کاٹ دی۔ مشیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر احتشام علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مردان سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر جاوید اور مردان میڈیکل کمپلیکس کے طبی ماہرین کو بچے کی بہترین نگہداشت کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی مشیر صحت کا کہنا تھا کہ قانونی اداروں کی موجودگی میں ایسی درندگی کیسے برداشت ہوسکتی ہے؟۔


خبر کا کوڈ: 1161632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161632/مردان-پیسے-نہ-دینے-پر-سفاک-ملزم-نے-بچے-کی-زبان-کاٹ-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com