QR CodeQR Code

اسرائیل کی کاروائیاں غیر انسانی ہیں، اردوغان

22 Sep 2024 06:48

آج لبنان کے وزیر صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں 31 غیرنظامی شہید ہوئے ہیں، جن میں تین بچے اور سات عورتیں شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج اسرائیلی حکومت کی حالیہ جنایات کے حوالے سے کہا کہ یہ حملات ہمارے اسرائیل کے جنگ کو بڑھانے کے منصوبوں کے بارے میں تشویشات کو ثابت کرتے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ نتانیاہو اور ان کے نیٹ ورک اپنی صہیونی شدت پسند ایدئالوجی کو نافذ کرنے کے لیے ہر قسم کے اشتعال انگیز اقدامات پر اتر آتے ہیں۔ اردوغان نے لبنان میں پیجر اور وائرلیس آلات کے دھماکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک بار پھر ایک دہشت گرد گروہ کی طرح حملے کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت میں، یہ علاقہ اب ایک بڑے بحران کا سامنا کر رہا ہے" اور بین الاقوامی برادری خاص طور پر مغربی ممالک سے درخواست کی کہ "اسرائیل کے بھیانک اقدامات کی تماشائی بننے سے باز رہیں اور بازدارندہ اقدامات کریں۔ اردوغان نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت نے اس حملے کے ذریعے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ ان کو غیرنظامیوں کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ اپنی نفرت انگیز خواہشات کو پورا کرنے کے لیے کسی بھی ذریعہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

آج لبنان کے وزیر صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں 31 غیرنظامی شہید ہوئے ہیں، جن میں تین بچے اور سات عورتیں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پیجر اور ضاحیہ جنوبی بیروت پر حملوں کی مجموعی شہادتیں 70 تک پہنچ گئی ہیں۔ اردوغان نے اس کے علاوہ شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو معمول پر لایا جا سکے اور انہوں نے دمشق سے جواب کا انتظار کرنے کا ذکر کیا۔


خبر کا کوڈ: 1161602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161602/اسرائیل-کی-کاروائیاں-غیر-انسانی-ہیں-اردوغان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com