QR CodeQR Code

کشمیریوں کا جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ

22 Sep 2024 11:40

ذرائع کے مطابق یورپ بھر سے آئے ہوئے کشمیری جینیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور مودی سرکار کی کشمیر دشمن پالیسی اور مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔


اسلام ٹائمز۔ یورپ بھر سے آئے ہوئے کشمیری جینیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور مودی سرکار کی کشمیر دشمن پالیسی اور مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ جینیوا کی فضا مودی مردہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ شہداء کی تصاویر اور بھارت مخالف نعروں کے پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے کے حق میں، آزادی دو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے گرفتار حریت قیادت کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرے سے اٹلی، فرانس، بلجیم، جرمنی، اسپین، برطانیہ اور سوئٹرزلینڈ کے کشمیری تارکین وطن کے رہنماؤں نے خطاب کیا اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1161600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161600/کشمیریوں-کا-جنیوا-میں-اقوام-متحدہ-کے-دفتر-باہر-بھارت-مخالف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com