QR CodeQR Code

نتنیاہو نے غزہ میں قیدیوں کو نظرانداز کر دیا ہے، اسرائیلی قیدیوں کے خاندان

22 Sep 2024 10:54

خبری ذرائع نے اطلاع دی کہ ہفتے کے روز سیکڑوں افراد نے "اسحاق ہرزوگ" کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا اور غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کے وزیر اعظم نے شمالی جنگ سے فائدہ اٹھا کر غزہ میں قیدیوں کو نظرانداز کر دیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں نے ہفتے کے روز کہا کہ "بنیامین نتنیاہو" نے شمالی جنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غزہ میں موجود قیدیوں کو چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ف وجی دباؤ صرف اغوا شدہ افراد کی ہلاکت کا باعث بنے گا، اور ان کی نجات کا واحد راستہ معاہدہ حاصل کرنا ہے۔ اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں نے کہا کہ ہر فوجی کارروائی میں ایک سیاسی قدم شامل ہونا چاہیے جو اغوا شدہ افراد کی فوری واپسی کا باعث بنے۔ دوسری جانب، خبری ذرائع نے اطلاع دی کہ ہفتے کے روز سیکڑوں افراد نے "اسحاق ہرزوگ" کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا اور غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1161589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161589/نتنیاہو-نے-غزہ-میں-قیدیوں-کو-نظرانداز-کر-دیا-ہے-اسرائیلی-کے-خاندان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com