QR CodeQR Code

ہم لبنان میں اپنے بھائیوں کے عزم کی قدر کرتے ہیں، القسام

22 Sep 2024 07:47

فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے عسکری ونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے لبنانی بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ فلسطین ان لوگوں کو کبھی نہیں بھولے گا جو صہیونی دہشت گردی کے خلاف مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے اور ہماری حمایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے عسکری ونگ نے ابراہیم عقیل کی شہادت کے موقع پر ایک بیان میں، فلسطینی قوم کی حمایت میں حزب اللہ لبنان کے عزم کی قدردانی کی۔ فارس نیوز کے مطابق القسام بریگیڈز، جو فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا عسکری ونگ ہے، نے لبنان کی عوام، حزب اللہ اور اس کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو "ابراہیم عقیل" اور ان کے معاون "احمد وہبی" کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

القسام نے بیان میں کہا کہ مزاحمتی گروہ ابراہیم عقیل کی خدمات کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ القسام نے مزید کہا کہ ہم لبنان میں اپنے بھائیوں کے عزم کی قدر کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، جب تک کہ غزہ پر حملے رک نہ جائیں، چاہے اس کی قیمت کچھ بھی ہو۔ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے عسکری ونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے لبنانی بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ فلسطین ان لوگوں کو کبھی نہیں بھولے گا جو صہیونی دہشت گردی کے خلاف مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے اور ہماری حمایت کی۔

القسام نے تاکید کی کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ دشمن اپنی مہم جوئی اور علاقے میں دھمکیوں سے اپنی شکست اور ہمارے مقدس مقامات سے اپنے خاتمے کو تیز کرے گا۔ ابراہیم عقیل، جو حزب اللہ لبنان کے سینئر کمانڈروں میں سے تھے، کل جنوبی بیروت میں صہیونی جنگجوؤں کے حملے میں شہید ہو گئے۔ انہیں حزب اللہ میں فواد شکر کی شہادت کے بعد نمبر دو کے طور پر یاد کیا جاتا تھا، وہ رضوان فورس، حزب اللہ کی ایلیٹ فورس، اور حزب اللہ کے خصوصی عسکری آپریشنز کے سربراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 1161587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161587/ہم-لبنان-میں-اپنے-بھائیوں-کے-عزم-کی-قدر-کرتے-ہیں-القسام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com