QR CodeQR Code

گیدعون ساعر کا اسرائیل کی وزارت جنگ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار

22 Sep 2024 10:40

نتنیاہو اور موجودہ وزیر جنگ یوآو گالانت کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے کئی مسائل پر اختلافات چل رہے ہیں، تاہم حالیہ ایک اختلاف نے نتنیاہو کو گالانت کی قبل از وقت برطرفی پر غور کرنے پر مجبور کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گیدعون ساعر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بنیامین نتنیاہو کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ اس حکومت کی وزارت جنگ قبول کرنے سے دستبردار ہو رہا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق لیکود پارٹی کے رکن گیدعون ساعر نے کہا کہ اس نے وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی وزارت جنگ کا عہدہ قبول نہیں کرے گا۔ نتنیاہو اور موجودہ وزیر جنگ یوآو گالانت کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے کئی مسائل پر اختلافات چل رہے ہیں، تاہم حالیہ ایک اختلاف نے نتنیاہو کو گالانت کی قبل از وقت برطرفی پر غور کرنے پر مجبور کیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق موجودہ وزیر جنگ یوآو گالانت اس وقت لبنان پر حملے کے خلاف ہیں، جبکہ نتنیاہو اس طرح کے آپریشن کے حق میں ہے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ ہرزی ہالوی بھی گالانت کے ساتھ لبنان پر حملے کے مخالف ہیں اور محتاط رویے کی وکالت کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1161586

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161586/گیدعون-ساعر-کا-اسرائیل-کی-وزارت-جنگ-عہدہ-قبول-کرنے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com