QR CodeQR Code

تل ابیب میں نتنیاہو کے خلاف ہزاروں مظاہرین کا احتجاج

22 Sep 2024 08:31

اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں نے کہا کہ ہر فوجی کارروائی میں ایک سیاسی اقدام شامل ہونا چاہیے جو اغوا شدگان کی فوری واپسی کا باعث بنے۔ 


اسلام ٹائمز۔ ہزاروں افراد نے ہفتہ کی شام اس حکومت کے وزیر اعظم کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے۔ فارس نیوز کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے ایک بار پھر "بنیامین نتنیاہو" وزیر اعظم کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا۔ سیکڑوں افراد نے آج "اسحاق ہرزوگ" کی رہائش گاہ کے سامنے بھی مظاہرہ کیا اور غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدے کا مطالبہ کیا۔

ادھر، غزہ میں قید اسرائیلیوں کے اہل خانہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ "بنیامین نتنیاہو" شمالی جنگ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غزہ کے قیدیوں کو نظرانداز کر رہا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ فوجی دباؤ صرف اغوا شدگان کی ہلاکت کا باعث بنے گا اور ان کی نجات کا واحد راستہ معاہدے کے حصول میں ہے۔ اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں نے کہا کہ ہر فوجی کارروائی میں ایک سیاسی اقدام شامل ہونا چاہیے جو اغوا شدگان کی فوری واپسی کا باعث بنے۔ 


خبر کا کوڈ: 1161584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161584/تل-ابیب-میں-نتنیاہو-کے-خلاف-ہزاروں-مظاہرین-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com