QR CodeQR Code

وزیراعظم ازاد کشمیر کی سردار تنویر الیاس سے ملاقات

22 Sep 2024 10:14

اس موقع پر چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے میں ہونے والے ڈھونگ انتخابات کشمیریوں کے پیدائشی حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے میں ہونے والے ڈھونگ انتخابات کشمیریوں کے پیدائشی حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے ان کی رہائش گاہ پر گفتگو کر رہے تھے۔ دونوں رہنمائوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کی موجودگی میں جاری انتخابی ڈرامے کو مسترد کر دیا۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی، وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی، وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ، رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی، سردار احمد صغیر اور سردار افتخار رشید بھی چوہدری انوار الحق کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 1161580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161580/وزیراعظم-ازاد-کشمیر-کی-سردار-تنویر-الیاس-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com