QR CodeQR Code

باغ میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد ایک تاریخی اقدام ہے، سردار میر اکبر

22 Sep 2024 09:14

یوتھ فیسٹیول کے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے وزیر حکومت کا کہنا تھا کہ اگر ملک کے اندر ہر شعبے کے لوگوں کو اپنی اپنی فیلڈ میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو پورا کریں تو ہمارا ملک ترقی کر سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ باغ میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد ایک تاریخی اقدام ہے جس پر ہم چیئرمین یوتھ فیسٹیول و ممبر ضلع کونسل سردار نعیم فاروق خان کو مبارکباد پیش کرتے ہین، حکومت ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، نعیم فاروق نے باغ کے اندر ایک ہلدی پروگرام کا انعقاد کر کے باغ کے تمام مکاتب فکر کو جس میں دینی مدارس کے ساتھ ساتھ سکولوں، کھلاڑیوں، بزرگوں، خواتین کو مختلف شعبوں میں شامل کر کے ایک اچھا موقع ملا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ فیسٹیول کے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یوتھ فیسٹیول سردار نعیم فاروق، سردار ظہیر مغل ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے۔ سردار میر اکبر خان نے کہا کہ اگر ملک کے اندر ہر شعبے کے لوگوں کو اپنی اپنی فیلڈ میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو پورا کریں تو اسی سے ہمارا ملک ترقی کر سکتا ہے اور خوشحال ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161577/باغ-میں-یوتھ-فیسٹیول-کا-انعقاد-ایک-تاریخی-اقدام-ہے-سردار-میر-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com