QR CodeQR Code

نوجوان مایوس نہ ہوں ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمان

22 Sep 2024 19:17

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ریاست میں عوام کو امن اور صحت ملنی چاہئے، امن فراہم کرنا ریاست کا کام ہے، یہ کام نہیں کر سکتے تو حکومت پھر کس لئے آتی ہے، تعلیم کی صورتحال یہ ہے سندھ میں تعلیم کیلئے 454 ارب کا بجٹ ہے، پنجاب میں 669 کا بجٹ ہے، یہ بجٹ کم نہیں، اگر یہ بجٹ درست استعمال ہو۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک 77 سال کا ہوگیا ہے، ایک بازو ہم سے جدا ہو گیا تھا، بنگلہ دیش کے لوگوں کو دھوکہ دیا گیا تھا، جن کو کہا گیا تھا کہ ہم علیحدہ ہو جائیں گے تو زیادہ آزاد ہو جائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسئلہ حکمران طبقے کا ہے، جس کی کوئی قوم اور زبان نہیں ہوتی ہے، وہاں کے لوگوں کو کہا ہمیں بھارت کا غلام بنا دیا ہے، جس پر لوگ کھڑے ہوئے تھے، اس دور غلامی کو وہاں کے لوگوں نے تبدیل کر دیا، پاکستان کے جو حالات ہیں اس میں حکمرانوں کو ائیر لفٹ ملے گی بھی یا نہیں؟

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ریاست میں عوام کو امن اور صحت ملنی چاہئے، امن فراہم کرنا ریاست کا کام ہے، یہ کام نہیں کر سکتے تو حکومت پھر کس لئے آتی ہے، تعلیم کی صورتحال یہ ہے سندھ میں تعلیم کیلئے 454 ارب کا بجٹ ہے، پنجاب میں 669 کا بجٹ ہے، یہ بجٹ کم نہیں، اگر یہ بجٹ درست استعمال ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تعلیمی معیار میں بہت بہتری ہو سکتی ہے، صحت کے ایک بڑے بجٹ کی موجودگی میں بنیادی ضرورت پورے پاکستان میں نہیں ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے، مسجد اقصیٰ اس وقت صیہونیوں کے قبضے میں ہے، امید کا پیغام غزہ کے نوجوان ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1161576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161576/نوجوان-مایوس-نہ-ہوں-ہمیں-اپنا-حق-مزاحمت-کرکے-چھیننا-پڑے-گا-حافظ-نعیم-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com