QR CodeQR Code

امن کیلئے بین الاقوامی معاہدات و قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے، خرم نواز گنڈاپور

22 Sep 2024 09:12

پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی امن کے قیام اور بھائی چارہ کے فروغ کیلئے ریاست مدینہ کا انتظامی ماڈل آج بھی قابل عمل ہے۔ پیغمبر اسلام نے تمام طبقات کے مذہبی، سیاسی، ثقافتی عقائد کو تحفظ دے کر ایک پر امن گلوبل کمیونٹی کی بنیاد رکھی۔ آج بھی مذہبی روداری کی اقدار اختیار کر کے امن قائم کیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے عالمی امن کے دن پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پائیدار امن کیلئے بین الاقوامی معاہدات اور قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امن کے قیام اور بھائی چارہ کے فروغ کیلئے ریاست مدینہ کا انتظامی ماڈل آج بھی قابل عمل ہے۔ پیغمبر اسلام نے تمام طبقات کے مذہبی، سیاسی، ثقافتی عقائد کو تحفظ دے کر ایک پر امن گلوبل کمیونٹی کی بنیاد رکھی۔ آج بھی مذہبی روداری کی اقدار اختیار کر کے امن قائم کیا جا سکتا ہے۔اسلام امن، سلامتی اور رواداری کا دین ہے۔ دنیا کا امن مکالمہ اور باہمی رواداری میں ہے۔ امت مسلمہ اور پوری انسانیت کو محبت، امن اور احترام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر امنﷺ کا پیغام بھی رحمت، امن، محبت اور رواداری ہے۔ کسی بھی ملک و قوم اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں سب سے اہم کردار امن و امان کی صورتحال کا ہوتا ہے۔ جو بھی قومیں ترقی و خوشحالی چاہتی ہیں وہ سب سے پہلے اپنے ہاں امن قائم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام زندگی کے ہر شعبے میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ امن انسانیت کے تحفظ اور بقا کیلئے ناگزیر ہے اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں اس کی اہمیت مسلمہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161575/امن-کیلئے-بین-الاقوامی-معاہدات-قوانین-پر-عملدرآمد-ضروری-ہے-خرم-نواز-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com