QR CodeQR Code

ہم امریکی پابندیوں کے مقابلے میں کیوبا کی حمایت کریں گے، ایران

22 Sep 2024 04:01

کیوبا کے وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم امریکی پابندیوں کے متاثرین کے طور پر کیوبا کی صورتحال کو مکمل طور پر درک کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے کیوبا کے وزیر خارجہ "Bruno Rodríguez Parrilla" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے کیوبا کے صدر "Raúl Castro" کو سابق ایرانی صدر شہید "سید ابراہیم رئیسی" کی جانب سے دی جانے والی دورہ تہران کی دعوت کی یاددہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کیوبا کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے لئے تیار ہیں۔ سید عباس عراقچی نے کیوبا کا نام دہشت گردی کے حامی ممالک کی فہرست میں ڈالنے پر امریکی کانگریس کے یکطرفہ رویے کی مذمت کی۔ انہوں نے اس امر کو امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم امریکی پابندیوں کے متاثرین کے طور پر کیوبا کی صورت حال کو مکمل طور پر درک کر رہے ہیں۔ اس لئے ہم امریکی پابندیوں کے مقابلے میں اس ملک کی حمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے مغربی ایشیاء کی تازہ ترین صورت حال کی بھی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین و لبنان میں نتین یاہو حکومت کے جرائم غزہ میں اپنی ناکامیوں کی وجہ سے مایوس کن ہیں۔ دوسری جانب Bruno Rodríguez Parrilla نے تہران اور ہوانا کے درمیان اقتصادی، سائنسی و علمی میدانوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرتے ہیں۔ کیوبا کے وزیر خارجہ نے مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے انعقاد اور اس شعبے میں تعاون کے تسلسل پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 1161553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161553/ہم-امریکی-پابندیوں-کے-مقابلے-میں-کیوبا-کی-حمایت-کریں-گے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com