QR CodeQR Code

ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر فائرنگ، اے ایس آئی جاں بحق، 3 اہلکار زخمی

21 Sep 2024 22:37

پولیس حکام کے مطابق ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہِ سلیازہ کے نزدیک ژوب سے مانی خواہ جانے والی اے ٹی ایف فورس کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر اے ٹی ایف گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہِ سلیازہ کے نزدیک ژوب سے مانی خواہ جانے والی اے ٹی ایف فورس کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر گوہر جاں بحق ہوگیا۔ حکام کے مطابق حملے میں 3 اہلکار امیر محمد، محمد شفیق اور نور الدین زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شہید اہلکار اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر ژوب منتقل کیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملے میں 2 شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1161532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161532/ژوب-ڈی-ا-ئی-خان-قومی-شاہراہ-پر-فائرنگ-اے-ایس-جاں-بحق-3-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com