QR CodeQR Code

ایک شخص کو مسلط کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، لطیف کھوسہ

21 Sep 2024 22:01

کاہنہ میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے راہنما نے کہا کہ پچھلے ہفتے شب خون مارنے کی کوشش کی گئی، اس میں ناکامی ہوئی تو آرڈیننس کے ذریعے کھیل کھیلا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو مسلط کرنے کے لیے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔کاہنہ میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پچھلے ہفتے شب خون مارنے کی کوشش کی گئی، اس میں ناکامی ہوئی تو آرڈیننس کے ذریعے کھیل کھیلا گیا۔ جلسے سے خطاب  کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 8  فروری کو جو فریب ہوا اس کی بنیاد پر جھوٹی حکومت قائم کی گئی اور یہ جھوٹی حکومت آئین میں ترامیم کر رہی ہے اس کےخلاف کھڑا ہونا ہے۔

 پی ٹی آئی راہنما شعیب شاہین نے کہا کہ آپ راستے بند کرکے بھی لوگوں کو جلسے میں آنے سے نہ روک سکے، اڈيالہ جیل جاکر معافی مانگو۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حقیقی آزادی کے لیے لڑنا ہے، عدلیہ کا ساتھ دینا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے سوا کچھ نہيں چلے گا، عوام کچھ قبول نہیں کریں گے، عوام کی آواز سنو، نقارہ خدا کو سمجھو، راستے بند نہ کرو، راستے نکالو۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام کو عوام سے نہيں لڑوانا، ادارے کو ادارے سے نہيں لڑوانا، خدارا ہوش کے ناخن لیں۔


خبر کا کوڈ: 1161520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161520/ایک-شخص-کو-مسلط-کرنے-کیلئے-آئینی-ترمیم-کا-ڈرامہ-رچایا-جا-رہا-ہے-لطیف-کھوسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com