QR CodeQR Code

کوئٹہ، جج کا چیمبر بند کرنیوالی خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ، کارروائی کا حکم

21 Sep 2024 20:58

اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز کے واقعہ پر چیف جسٹس بلوچستان نے فرزانہ خلجی کا لائسنس منسوخ کرتے ہوئے معاملہ بلوچستان بار کونسل کو بھجوا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سول جج کے چیمبر کو تالہ لگانے پر عدالت نے خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے یہ معاملہ بلوچستان بار کونسل کو بھجوا دیا۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سریاب میں سول حج کے چیمبر کو چند وکلا کی جانب سے تالہ لگانے کے واقعہ کے بارے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن حج سریاب کی رپورٹ پر چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے ابتدائی ضروری تادیبی کارروائی کی روشنی میں فرزانہ خلجی ایڈوکیٹ کے وکالت کا لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے اور بغرض مزید قانونی کارروائی۔ اس کے ساتھ ہی یہ معاملہ بلوچستان بار کونسل کو بھیجوا دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1161505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161505/کوئٹہ-جج-کا-چیمبر-بند-کرنیوالی-خاتون-وکیل-لائسنس-منسوخ-کارروائی-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com