QR CodeQR Code

جھل مگسی، ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے جشن صادقین و ہفتہ وحدت کا انعقاد

21 Sep 2024 20:47

محفل میں مقامی ثناء خوانوں نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلیبت علیہ السلام کی شان میں نعت و منقبت پڑھ کر نذرانہ عقیدت پیش کی، جبکہ مقررین نے شرکاء سے ہفتہ وحدت اور جشن صادقین سے متعلق خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کی جانب سے گنداواہ میں مسجد اقصیٰ حسینی محلہ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن صادقین کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں، مقامی شخصیات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں مقامی ثناء خوانوں نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلیبت علیہ السلام کی شان میں نعت و منقبت پڑھ کر نذرانہ عقیدت پیش کی، جبکہ مقررین نے شرکاء سے ہفتہ وحدت اور جشن صادقین سے متعلق خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر سید ظفر عباس شمسی، نامور خطیب سندھ علامہ سید علی عمران نقوی اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی (ص) حیات طیبہ انسانوں کے اسوء حسنیٰ ہے۔ اللہ تعالیٰ آنحضرت (ص) کو کائنات کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا اور ان کی پیروی کو اہل اسلام پر لازم قرار دیا ہے۔ ہم ان کی سیرت پر عمل کرکے دین و دنیا کی سعادت اور ان کے قرب سے ہی آخرت میں نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں پیامبر اکرم (ص) کی ولادت باسعادت کی تاریخ میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ امام خمینی نے 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت منانے کا حکم دیا، تاکہ مسلمان کفر کے مقابلے متحد و متفق رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی نااتفاقی کی وجہ سے صہیونیت قبلہ اول پر قابض ہیں۔ اسرائیل اور یہودیوں نے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جور اور تشدد کی انتہاء کی ہے۔ مسلمانوں کی آبادیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اب وقت کی اہم ضرورت ہے کہ مسلمان آپس میں متحد ہونا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 1161504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161504/جھل-مگسی-ایم-ڈبلیو-کیجانب-سے-جشن-صادقین-ہفتہ-وحدت-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com