QR CodeQR Code

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے اپنی فضائی حدود کی بندش کا اعلان

21 Sep 2024 18:02

اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے شمالی علاقوں میں اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا ہے


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے مقبوضہ فلسطینی شہر حیفا کے جنوب میں واقع الخضیرہ نامی علاقے سے لے کر لبنانی سرحدوں تک کی مقبوضہ فلسطینی ہوائی حدود کی بندش کا اعلان کیا ہے۔

قبل ازیں لبنان میں ریڈیو مواصلاتی آلات میں بم دھماکوں پر مبنی اسرائیلی کارروائی کے بعد منگل و بدھ کی درمیانی شب لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے قابض صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر 200 سے زائد میزائل و خودکش ڈرون فائر کئے تھے۔

غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے گذشتہ روز بھی بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں ایک عمارت پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں رضوان فورس کے سینئر کمانڈر ابراہیم عقیل سمیت حزب اللہ لبنان کے 15 مجاہدین شہید ہوئے تھے جس سے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر کشیدگی کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161484/غاصب-صیہونی-رژیم-کیجانب-سے-اپنی-فضائی-حدود-کی-بندش-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com