QR CodeQR Code

حزب اللہ لبنان کیجانب سے اپنے 15 مجاہدین کی شہادت کا اعلان

21 Sep 2024 17:29

لبنانی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز بیروت کے جنوبی مضافات پر ہونیوالے غاصب صیہونی رژیم کے دہشتگردانہ حملے میں اسکے 15 مجاہدین شہید ہوئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز بیروت کے جنوبی مضافات پر ہونے والے اسرائیلی ہوائی حملے میں اس کے 15 مجاہدین شہید ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے شہداء کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس جارحانہ حملے میں ابراہیم محمد عقیل (حاج عبدالقادر)، احمد محمود وہبی (حاج ابو حسین سمیر)، محمد احمد رضا (ابو علی نینوی)، محمد قاسم العطار (ابو یاسر العطار)، احمد سمیر دیب (جہاد)، عبداللہ عباس حجازی (بلال)، عارف احمد الرز (سراج)، حسن علی حسین (ابو ساجد)، عباس سامی مسلمانی (سراج علی)، حسین احمد حدرج (سراج)، حسن یوسف عبدالستار (باقر)، مہدی مسلم جمول (جواد)، حسن حسین ماضی (ابوھادی میدون)، سامر عبدالحلیم حلاوی (حمزہ الغربیہ) اور محمود یاسین حماد (فجر) شہید ہوئے ہیں۔




  
  
  
   
 


خبر کا کوڈ: 1161473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161473/حزب-اللہ-لبنان-کیجانب-سے-اپنے-15-مجاہدین-کی-شہادت-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com