QR CodeQR Code

حزب اللہ ہتھیار ڈالے، سلامتی کونسل میں اسرائیلی نمائندے کا مطالبہ

21 Sep 2024 16:29

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے لبنان میں ہونیوالے پیجر حملوں کے بارے منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس کے سامنے اپنی تقریر میں اقوام متحدہ میں غاصب صیہونی رژیم کے نمائندے نے لبنانی مزاحمتی تحریک کو غیر مسلح کرنے پر مبنی غاصب صیہونیوں کی دیرینہ خواہش کا اعادہ کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غیرقانونی صیہونی رژیم کی جانب سے لبنانی عوام کے خلاف ہونے والے پیجر حملوں کے بارے خصوصی اجلاس منعقد کیا جس کے سامنے تقریر کرتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حزب اللہ اور ایران اپنے اقدامات کے سنگین نتائج بھگتیں!

غزہ و لبنان میں جاری اس غیرقانونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کا ذکر کئے بغیر اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے گیلعاد آرادان نے مطالبہ کیا کہ حزب اللہ لبنان کو غیر مسلح کیا جانا چاہیئے!

اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے نے یہ دعوی بھی کیا کہ خطے میں عدم استحکام کے حوالے سے ایران کو جوابدہ ہونا چاہیئے!


خبر کا کوڈ: 1161466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161466/حزب-اللہ-ہتھیار-ڈالے-سلامتی-کونسل-میں-اسرائیلی-نمائندے-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com