QR CodeQR Code

یو ای ٹی لاہور میں گلگت بلتستان کیلئے دس سیٹوں کا اضافہ

21 Sep 2024 16:20

وزیر اعلیٰ کی جانب سے وائس چانسلر کو گلگت بلتستان میں انجینئرنگ یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہونہار طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کے پیش نظر انجینئرنگ سیٹوں میں اضافے کیلئے سفارش کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور میں گلگت بلتستان کے ہونہار طالب علموں کیلئے 10 سیٹوں کا اضافہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کو UET لاہور میں داخلے کیلئے ایک اپیل آئی تھی جس پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے وائس چانسلر کو گلگت بلتستان میں انجینئرنگ یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہونہار طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کے پیش نظر انجینئرنگ سیٹوں میں اضافے کیلئے سفارش کی گئی تھی۔ جس پر UET لاہور نے گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے 10 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161463/یو-ٹی-لاہور-میں-گلگت-بلتستان-کیلئے-دس-سیٹوں-کا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com