QR CodeQR Code

حزب اللہ لبنان کیجانب سے اعلی کمانڈر ابرہیم عقیل کی شہادت کی تصدیق

21 Sep 2024 16:11

اپنے ایک بیان میں لبنانی مزاحمتی تحریک نے جمعے کے روز ہونیوالی اسرائیلی دہشتگردانہ کارروائی میں اپنے اعلی کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے


اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے اعلی جہادی کمانڈر حاج ابراہیم عقیل (حاج عبدالقادر) کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ حاج عبدالقادر جہاد و جانثاری پر مبنی ایک بابرکت و مبارک زندگی گزارنے کے بعد اپنے شہید قائدین و بھائیوں کی صفوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ اسلامی مزاحمت اپنے ایک عظیم رہنما (ابراہیم عقیل) کو قدس شریف کی آزادی کے راستے (طریق القدس) میں ایک شہید کے طور پر متعارف کرواتی اور ان کی پاک روح سے مقاصد، امنگوں اور فتح کے راستے پر قائم رہنے کا عہد باندھتی ہے، ان شاءاللہ!


خبر کا کوڈ: 1161462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161462/حزب-اللہ-لبنان-کیجانب-سے-اعلی-کمانڈر-ابرہیم-عقیل-کی-شہادت-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com