QR Code
اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم ہوسکتا ہے، یو این او
21 Sep 2024 01:31
ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل میں ایک بیان میں کہا کہ شہریوں پر تشدد کے ذریعے دہشت پھیلانا جنگی جرم ہے۔ لبنانی وزیر خار جہ کا کہنا تھا کہ مواصلاتی آلات کے ذریعے حملوں کے بعد اب دنیا میں کوئی محفوظ نہیں۔
اسلام ٹائمز۔ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اقوام متحدہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے۔ وولکر ترک نے سلامتی کونسل میں ایک بیان میں کہا کہ شہریوں پر تشدد کے ذریعے دہشت پھیلانا جنگی جرم ہے۔ لبنانی وزیر خار جہ کا کہنا تھا کہ مواصلاتی آلات کے ذریعے حملوں کے بعد اب دنیا میں کوئی محفوظ نہیں۔ انتقام نہیں انصاف چاہتے ہیں۔ ادھر لبنان میں الیکٹرانک آلات کے ذریعے بم دھماکوں کے بعد حزب اللّٰہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر راکٹ باری کے باعث کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے حزب اللّٰہ پر سائبر پلس حملے، لبنان میں پیجرز، واکی ٹاکی حملوں میں 32 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ: 1161331
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com