علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل پر لشکرکشی کی دھمکی پوری ہونے کا منتظر ہوں، خواجہ آصف
21 Sep 2024 00:33
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اسپیکر کا خط آئین اور قانون کے مطابق لکھا گیا، اگر اُس میں قانون کی غلط تشریح کی گئی ہے تو وقت اُس کا فیصلہ کرلے گا، قانون کی تشریح کرنا ہمارا حق ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل پر لشکر کشی کی دھمکی پوری ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، 3 دن باقی رہتے ہیں، ہم اٹک کے پُل پر اُن کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اسپیکر کا خط آئین اور قانون کے مطابق لکھا گیا، اگر اُس میں قانون کی غلط تشریح کی گئی ہے تو وقت اُس کا فیصلہ کرلے گا، قانون کی تشریح کرنا ہمارا حق ہے۔
خبر کا کوڈ: 1161329