محمد کامران خان ٹیسوری 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
21 Sep 2024 00:02
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ ترکیہ کے سرمایہ کاروں، آئی ٹی سیکٹر کے اداروں کے سربراہان سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ گورنر سندھ صوبہ میں شعبہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے، ترکیہ کے آئی ٹی ماہرین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہو گئے۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق کامران خان ٹیسوری ترکیہ کے سرمایہ کاروں، آئی ٹی سیکٹر کے اداروں کے سربراہان سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ گورنر سندھ صوبہ میں شعبہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے، ترکیہ کے آئی ٹی ماہرین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ترکیہ حکام سے ملاقاتوں کے دوران گورنر انیشیٹو کے تحت جاری آئی ٹی کے جدید کورسز کو مزید جدت دینے پر بھی گفتگو ہوگی۔ گورنر کامران خان ٹیسوری طلبا کو فری لیپ ٹاپ کی فراہمی سمیت دیگرسہولیات کے ضمن میں آئی سیکٹر کے متعلقہ حکام سے مشاورت بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 1161324