QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کی ثمینہ خالد گھرکی رکن قومی اسمبلی منتخب

20 Sep 2024 23:44

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر کے رکن قومی اسمبلی بننے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیپلز پارٹی کی این اے 171 میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی میں خواتین کی ایک اور مخصوص نشست ملی تھی، جس پر پیپلز پارٹی نے ان کو نامزد کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔ ثمینہ خالد گھرکی خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں، الیکشن کمیشن نے ثمینہ خالد گھرکی کے رکن قومی اسمبلی بننے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیپلز پارٹی کی این اے 171 میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی میں خواتین کی ایک اور مخصوص نشست ملی تھی، جس پر پیپلز پارٹی نے ثمینہ خالد گھرکی کو نامزد کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1161321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161321/پیپلز-پارٹی-کی-ثمینہ-خالد-گھرکی-رکن-قومی-اسمبلی-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com