QR CodeQR Code

رواں سال خیبر پختونخوا میں پہلا پولیو کیس رپورٹ، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس

21 Sep 2024 12:21

وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت کو متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پولیو کوارڈینیٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت بھی کردی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر وزیراعلیٰ  علی امین گنڈاپور نے سخت نوٹس لے لیا، متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پولیو کوآرڈینیٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوگیا، ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی نو ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم جاری کردیا، وزیراعلیٰ نے  سیکرٹری صحت کو متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پولیو کوارڈینیٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ضلع مہمند میں ناقص پولیو مہم کے دیگر تمام ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے، اورمتعلقہ سرکاری حکام کے ساتھ ساتھ شراکت دار اداروں کے متعلقہ عملے کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ دیگر تمام اضلاع میں بھی پولیو مہم کی کوالٹی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1161318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161318/رواں-سال-خیبر-پختونخوا-میں-پہلا-پولیو-کیس-رپورٹ-وزیراعلی-کا-سخت-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com