کراچی میں آئندہ کئی روز تک گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان
20 Sep 2024 22:51
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق شہر میں مذکورہ سسٹم کے تحت بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، چند روز کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ حرارت بیشتر دنوں 35 ڈگری جبکہ کسی روز 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، تاہم اس کے بعد ہواوں کا رخ تبدیل ہونے کے بعد شہر کادرجہ حرارت 2 تا 3 ڈگری کم ہونے کے سبب موسم معتدل ہونے کی توقع ہے۔
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ کئی روز تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ اس دوران درجہ حرارت اضافے کے بعد 36 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیہ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 26 ستمبر سے مون سون ہوائیں دیہی سندھ کے اضلاع پر اثر انداز ہوسکتی ہیں تاہم کراچی میں سسٹم داخل ہوگا اور نہ ہی بارش کا کوئی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کوشہر کا موسم گرم اور مرطوب رہا،جس کے دوران دوسرے روز بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 ستمبر سے خلیج بنگال سے مغربی ہواؤں کی لہر ملک بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 26 سے 28 ستمبر تک میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق شہر میں مذکورہ سسٹم کے تحت بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، چند روز کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ حرارت بیشتر دنوں 35 ڈگری جبکہ کسی روز 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، تاہم اس کے بعد ہواوں کا رخ تبدیل ہونے کے بعد شہر کادرجہ حرارت 2 تا 3 ڈگری کم ہونے کے سبب موسم معتدل ہونے کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ: 1161311