QR CodeQR Code

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد، جسٹس منیب ججز کمیٹی سے باہر ہوگئے

20 Sep 2024 20:51

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کیے تھے جس کے بعد وہ نافذ ہوگیا تھا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2 کی ذیلی شق ایک کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی مقدمات مقرر کرے گی، کمیٹی چیف جسٹس، سینیئر ترین جج اور چیف جسٹس کے نامزد جج پر مشتمل ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد، چیف جسٹس نے ججز کمیٹی میں تبدیلی کر دی، جسٹس منیب اختر 3 رکنی ججز کمیٹی سے باہر ہو گئے اور جسٹس امین الدین کمیٹی کا حصہ بن گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جسٹس امین الدین خان سینیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ 3 رکنی ججز کمیٹی بینچز کی تشکیل اور انسانی حقوق کے مقدمات کا جائزہ لیتی ہے۔

3 رکنی ججز کمیٹی میں چیف جسٹس کے علاوہ سینئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق 3 رکنی ججز کمیٹی کا اجلاس پیر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف زرداری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کیے تھے جس کے بعد وہ نافذ ہوگیا تھا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2 کی ذیلی شق ایک کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی مقدمات مقرر کرے گی، کمیٹی چیف جسٹس، سینیئر ترین جج اور چیف جسٹس کے نامزد جج پر مشتمل ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 1161293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161293/پریکٹس-اینڈ-پروسیجر-ترمیمی-آرڈیننس-پر-عملدرآمد-جسٹس-منیب-ججز-کمیٹی-سے-باہر-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com